ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:مدینہ کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں آزاد کو شکست دے کر میزبان مدینہ ٹیم کی شاندار جیت

بھٹکل:مدینہ کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں آزاد کو شکست دے کر میزبان مدینہ ٹیم کی شاندار جیت

Tue, 13 Dec 2016 20:54:37    S.O. News Service

بھٹکل:13/ڈسمبر  (ایس او نیوز)مدینہ ویلفئیر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام انفا کولا گراؤنڈمیں منعقدہ ’ ’ مدینہ کپ ‘‘ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے  فائنل میں ہوئے مقابلہ میں میزبان مدینہ اسوسی ایشن کی کرکٹ ٹیم نے  آزاد کرکٹ ٹیم کو 5وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار چمپئین شپ کا خطاب جیت لیا ہے۔

مدینہ ٹیم کے بالروں نے بہترین گیندی بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزاد ٹیم کو 129پرہی ڈھیر کردیا ۔ فائنل کے مین آف دی میچ ضیاء قاضی نے 49رنوں کی بہترین بلے بازی کرتے ہوئے میزبان مدینہ ٹیم کو آسانی سے جیت دلائی ۔ ضیاء قاضی نے10چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے  26گیندوں میں 49رن بناکر زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ جس کی مدد سے مدینہ نے 16.4اوورس میں ہی 5وکٹوں کے نقصان پرجیت کے لئے درکار 130رنوں کا اسکور عبور کرلیا اور شاندار جیت درج کردی۔

اس سے قبل والی اننگس میں آزاد کے ٹاپ آرڈر بلے باز رنوں کو جوڑنے میں بری طرح ناکام ہوئے ، درمیان میں ارشد کمبارا (39) اور مہیش (41) نے اہم رول اداکرتے ہوئے 129تک رنوں کو پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ مدینہ کی طرف سے شمعون شاہ بندری نے 30رن دے کر 2وکٹ اور نعمان نے 14رن دے کر 2وکٹ اور زید نے 19رن دے کر 2حاصل کئے ۔

11نومبر کو شروع ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل 34ٹیموں نے حسہ لیا تھا۔ انعامی تقریب کا آغاز عبداللہ کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ جامعہ اسلامیہ کے متعلم عبداللہ راضی نے ہدیہ نعت اور مدینہ ویلفئیر اسوسی ایشن کا ترانہ پیش کیا۔ سی اے عبدالمنان نے استقبال   کیا تو حسین برماور نے نظامت کے فرائض انجام دیا۔ مدینہ ویلفئیر اسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ہاشم قادری زرزری نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر بزرگ ممبران امیر باشا، طیب سدی باپا اور امتیاز کی تہنیت کی گئی ۔ سمیر مومن، اقبال پٹھان اور ظہیر پٹھان نے ٹورنامنٹ کی کامنٹری کی۔ اس موقع پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور ، جنرل سکریٹری مولانا عرفان ایس ایم ندوی، اسپورٹس ڈائرکٹر نصیف خلیفہ ، ناظم نیلاور، عبدالعظیم شیخ، آفتاب دامودی ، عبدالمصباح ، کنونیر سجاد مصباح ، اسپورٹس سکریٹری شمس تبریز وغیرہ موجود تھے۔

ٹورنامنٹ کے فاتح مدینہ ٹیم کو 75000ہزارروپئے مع ٹرافی۔ رنر اپ آزاد ٹیم کو 45000ہزارروپئے نقد مع ٹرافی۔ پلئیر آف ٹورنامنٹ مدینہ ٹیم کے نعمان طاہرہ ، فائنل کے مین آف دی میچ مدینہ کے ضیاء قاضی اور رائیل ٹیم کو فئیر پلے کے خطابات سے نوازاگیا۔ اسی طرح فئیر پلئیر کے طورپر الفلاح کے نذیف، بیسٹ بیاٹسمن آزاد کے ارشد کھمبار، بیسٹ بالر آزاد کے داؤد کوندنگوڈا، تیز رفتار سنچری سوپر اسٹار کے حسین شاہ بندری ، تیز رفتار 50الایمان عبادہ مالکی ، ایمرجنگ پلئیر مدینہ کے شمعون شاہ بندری ، ایمرجنگ ٹیم شاندار کو قرار دیا گیا ۔


Share: